اہور ایئرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا بیرو ن ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار

ملزم رائے عمر نجی ایئر ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے شارجہ جا رہا تھا ،سامان سے 2کلو 170گرام سونا برآمد ہوا‘ ترجمان اے ایس ایف

ہفتہ 7 نومبر 2015 22:44

اہور ایئرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا بیرو ن ملک اسمگل کرنے کی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 نومبر۔2015ء) اے ایس ایف نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا بیرو ن ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

(جاری ہے)

ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے ترجمان کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے ملزم رائے عمر نجی ایئر ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے شارجہ جا رہا تھا ،انٹرنیشنل سرچ کاؤنٹر پر اسکیننگ مشین کے ذریعے ملزم کے سامان میں سونے کا سراغ ملا۔جس کے بعد تلاشی لی گئی تو اس کے سامان سے 2کلو 170گرام سونا برآمد ہوا۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق ملزم رائے عمر کروڑوں روپے مالیت کا سونا شارجہ اسمگل کرنا چاہتا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔