بنگلہ دیش، دہشت گردی کے الزام میں 4 پاکستانیوں سمیت 7 عسکریت پسند گرفتار

ہفتہ 7 نومبر 2015 22:23

بنگلہ دیش، دہشت گردی کے الزام میں 4 پاکستانیوں سمیت 7 عسکریت پسند گرفتار

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 نومبر۔2015ء) بنگلہ دیشی پولیس نے دہشت گردی کے الزام میں 4 پاکستانیوں سمیت 7 عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کادعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈھاکہ میٹروپولیٹین پولیس کے ترجمان منیر الاسلام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی ڈیٹیکٹیو برانچ کے اہلکاروں نے جماعت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم ڈی)کے 7 ارکان کو گرفتار کیا ہے، ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار ہونے والے 7 افراد میں سے 4 افراد پاکستانی ہیں۔

(جاری ہے)

منیر الاسلام نے کہاکہ گرفتار ہونے والے افراد کے پاسپورٹس ضبط کرلئے گئے ہیں، چاروں پاکستانی تسلسل کے ساتھ بنگلہ دیش کا دورہ کرتے تھے، پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ وہ عسکریت پسندوں کو جعلی کرنسی کی فراہمی جیسے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں،گرفتار افراد کے قبضے سے متعدد جہادی کتابیں، سی ڈیز،7پاکستانی و بنگلہ دیشی پاسپورٹس، 7عدد موبائل فونز اور 27ہزار روپے برآمد کئے ہیں۔پولیس ترجمان منیر الاسلام نے مزید بتایا کہ گرفتار افراد نے جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے تعلق اور ملک میں امن و امان میں نقص پیدا کرنے کااعتراف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :