ای بے پر شیشے کی میز کا آرڈر دیا، جو چیز ملی اسے دیکھ کر سب پریشان

ہفتہ 7 نومبر 2015 22:21

ای بے پر شیشے کی میز کا آرڈر دیا، جو چیز ملی اسے دیکھ کر سب پریشان

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7نومبر۔2015ء)ایک عورت نے ای بے پر ایک شیشے کی میز کا آرڈر دیا۔ آرڈر کے جواب میں اسے ایک باکس موصول ہوا جس میں زندہ 40 گولڈ فش کے بیگ تھے۔اس حوالے سے اپ لوڈ کیا گیا فیس بک کلپ ایک دن میں ہی 35 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہارولڈ ہل مشرقی لندن کی بیکی سمتھ نے ای بے شیشے کی ایک میز کا آرڈر دیا مگرای بے کی طرف سے جو باکس آیا اس میں شیشے کی میز نہیں بلکہ پلاسٹک کے 40 پانی سے بھرے بیگ تھے، جن میں زندہ مچھلیاں تھیں۔

بیکی نے اس غلطی پر ای بے کو چند گالیاں بھی دی مگر پھر کہا کہ وہ ان مچھلیوں کے لیے پانی کا ایک ٹینک لے گی۔ بیکی کا کہنا تھا کہ میں سمجھی شاید میں نے غلطی سے مچھلیوں کا ہی آرڈر دے گی مگر شام کو ڈیلیوری ڈرائیور آیا اور اس نے اپنی غلطی پر معافی مانگی۔