ریحام اور سابق شوہر کے درمیان رابطہ، جلد ملاقات کا امکان

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 7 نومبر 2015 21:01

ریحام اور سابق شوہر کے درمیان رابطہ، جلد ملاقات کا امکان

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7نومبر۔2015ء)عمران خان سے طلاق ہونے کے بعد ریحام کے اپنے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز سے رابطے بحال ہو گئے ہیں۔ دونوں کی جلد ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ریحام اور ان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ ڈاکٹر اعجاز اپنے تینوں بچوں کے ساتھ ملاقات کیلئے عدالت کا رخ کرنا چاہا رہے تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحام ڈاکٹر اعجاز کو کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکنا چاہتی ہیں۔ اس حوالے سے قریبی رشتے داروں نے رابطے بحال کرائے۔ واضح رہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ریحام سے رواں برس آٹھ جنوری کو شادی کی تھی اور صرف دس ماہ شادی کے بندھن میں رہے اور 31 اکتوبر کو عمران خان نے باہمی اتفاق سے ریحام کو طلاق دے دی تھی۔