سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی کہانی میں نیا موڑ،کیس کی سماعت کرنے والے جج کا تبادلہ ،سماعت 5دسمبر تک ملتوی

ہفتہ 7 نومبر 2015 11:30

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی کہانی میں نیا موڑ،کیس کی سماعت کرنے والے جج کا تبادلہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 نومبر۔2015ء ) سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی کہانی میں نیا موڑآ گیا،کیس کی سماعت کرنے والے جج کا تبادلہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کی سماعت کرنے والے جج کا تبادلہ ہو ہونے کے باعث کیس کی سماعت التوا کا شکار ہو گئی جبکہ کیس کی مزید سماعت 5دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ہفتہ کو ہونے والی سماعت میں تفتیشی افسر نے سانحہ کی تفتیش میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کرنااورپیشرفت رپورٹ پیش کرنی تھی۔خیال رہے کہ ایس پی ساجد سدوزئی اس کیس کے تفتیشی افسر ہیں جبکہ اس سے قبل انسپکٹرجہانزیب اس کیس کے تفتیشی افسر تھے۔

متعلقہ عنوان :