میری طرح محمد رمضان کو بھی پاکستان واپس بھجوایا جائے ،گیتا

ہفتہ 7 نومبر 2015 01:19

میری طرح محمد رمضان کو بھی پاکستان واپس بھجوایا جائے ،گیتا

نئی دہلی/ اندور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6نومبر۔2015ء) 10 سال بعد وطن واپس بھجوائی جانیوالی بھارتی گونگی اور بہری لڑکی گیتا نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اس کی طرح بھوپال میں پھنسے پاکستانی لڑکے محمد رمضان کو بھی وطن واپس بھجوایا جانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق اندور میں اشاروں کی زبان کے ماہر کی مدد سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گیتا کا کہنا تھا کہ اس کی خواہش ہے کہ میری طرح بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بھوپال میں پھنسے ہوئے محمد رمضان کو بھی پاکستان بھجوانے کیلئے اقدامات کریں ۔

حال ہی میں پاکستان سے واپس آنے والی گونگی اور بہری لڑکی گتیا کا ماننا ہے کہ بجرنگ بھائی جان (سلمان خان ) اسے اسکے خاندان سے ضرور ملوا دیں گے ۔ واضح رہے کہ 15 سالہ محمد رمضان جس کا تعلق کراچی سے ہے کافی عرصے سے بھارت کے شہر بھوپال میں ایک این جی او کے پاس رہ رہا ہے ۔ بھارتی لڑکی گیتا کو 10 سال بعد بھارت بھجوا دیا تھا جہاں اس کے لواحقین کی تلاش جاری ہے ۔ بھارت کے کئی خاندانوں نے گیتا کو اپنی بیٹی ماننے کا دعویٰ کیا تھا تاہم گیتا نے انہیں پہنچاننے سے انکار کردیا ۔

متعلقہ عنوان :