Live Updates

عمران خان اور ریحام خان کی علیحدگی کی خبر سن کر آبدیدہ ہوگیا تھا: اسد عمر

muhammad ali محمد علی جمعہ 6 نومبر 2015 23:33

عمران خان اور ریحام خان کی علیحدگی کی خبر سن کر آبدیدہ ہوگیا تھا: اسد ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.6 نومبر 2015 ء) اس عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ریحام خان کی علیحدگی کی خبر سن کر وہ آبدیدہ ہوگئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ریحام خان کے مابین علیحدگی کی خبر بہت سے لوگوں کیلئے حیران کن تھی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تحریک انصاف کے سینئیر رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے پہلی مرتبہ ردعمل دیا ہے۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ریحام خان کی علیحدگی کی خبر ان کیلئے ناقابل یقین تھی۔ یہ خبر سن کر وہ خود پر قابو نہ رکھ پائے اور آبدیدہ ہوگئے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات