Live Updates

چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان سے ملاقات سے انکار نہیں کیا، الیکشن کمیشن

جمعہ 6 نومبر 2015 23:10

چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان سے ملاقات سے انکار نہیں کیا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔6 نومبر۔2015ء) ترجمان الیکشن کمیشن نے میڈیا پر نشر ہو نے والی اس خبر جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ” چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کو ملاقات کیلئے وقت دینے سے معذرت “ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان سے ملاقات سے انکار نہیں کیا،الیکشن کمیشن کے دروازے تمام سیاستدانوں کیلئے کھُلے ہیں ترجما ن نے اپنے ایک وضا حتی بیان میں کہا کہ صورت حال کچھ اس طرح ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو حلقہ این اے 122 کے بارے میں کچھ شکایات موصول ہوئی ہیں جن کا تعلق الیکشن کمیشن کی عدالتی کارروائی سے ہے۔

یہ شکایت کمیشن کے روبرو پیش ہونگی اور وہی آئین اورقانون کے دائرے میں مناسب کارروائی کرنے کا مجاز ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں ترجمان نے کہا ہے کہ کل ہی کچھ اسی نوعیت کی شکایات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ظفر علی شاہ سے بھی موصول ہوئیں انہیں بھی بتایا گیا کہ ان کی شکایات کا تعلق بھی کمیشن کی عدالتی کارروائی ہے اور آئین اور قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے دروازے تمام سیاستدانوں کیلئے کھُلے ہیں اور چیف الیکشن کمشنر معزز سیاستدانوں سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی ان ملاقاتوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ الیکشن کے عمل کو مزید بہتر بنانے کیلئے چیف الیکشن کمشنر تمام سٹیک ہو لڈرز خاص کرسیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں اور اس سلسلے میں ان کی آراء کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات