Live Updates

عمران خان اور ریحام خان کی علیحدگی کے باعث تحریک انصاف کو بلدیاتی انتخابات میں خواتین کے کم ووٹ ملے: میاں محمود الرشید

muhammad ali محمد علی جمعہ 6 نومبر 2015 23:05

عمران خان اور ریحام خان کی علیحدگی کے باعث تحریک انصاف کو بلدیاتی انتخابات ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.6 نومبر 2015 ء) میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ریحام خان کی علیحدگی کے باعث تحریک انصاف کو بلدیاتی انتخابات میں خواتین کے کم ووٹ ملے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ریحام خان کی علیحدگی سے پارٹی کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اس معاملے کے باعث تحریک انصاف کو پنجاب اور سندھ کے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کے کم ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات