فیصل آباد۔میٹرو کیش اینڈ کیری کو ایک لاکھ 70ہزار سے زائد جرمانہ

جمعہ 6 نومبر 2015 22:48

فیصل آباد۔میٹرو کیش اینڈ کیری کو ایک لاکھ 70ہزار سے زائد جرمانہ

فیصل آباد۔6 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔6 نومبر۔2015ء) کنزیومر کورٹ نے شہر کے سب سے بڑے میٹرو کیش اینڈ کیری کو مبینہ طور پر غیر معیاری سامان سے تیار شدہ 10عدد کمپیوٹر چیئرز فروخت کرنے کی بناء پر ایک صارف کی درخواست پر ایک لاکھ 70 ہزار 885روپے کا جرمانہ عائد کیا تاہم میٹرو کیش اینڈ کیری حکام کی جانب سے جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی بناء پر کنزیومر کورٹ کے جج شوکت اقبال احمد نے میٹرو کیش اینڈ کیری کو سیل کرنے کا حکم جا ری کیا جس پر فوری طور پر مالکان نے جرمانے کی رقم ادا کر دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے یہ حکم عاصم ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے غیر معیاری کرسیوں کی فروخت کی بناء پر دائر کردہ شکائت پر جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :