تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کے لیے بھی خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ

جمعہ 6 نومبر 2015 22:15

تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کے لیے بھی خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 نومبر۔2015ء)پاکستان ریلویز نے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کے لیے ہری پور ہزارہ سے ایک سپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے جو 11نومبر(بروزہفتہ) کو 09:00بجے شب روانہ ہو کر صبح05:15بجے رائیونڈ پہنچے گی۔

(جاری ہے)

واپسی پر15نومبر (بروزاتوار)یہ ٹرین 02:00بجے دوپہررائیونڈ سے روانہ ہو کر 10:15بجے شب ہری پورہزارہ پہنچے گی۔