بچوں کے سامنے شاپنگ مال میں سرعام نازیبا حرکات کرنے پر پاکستانی جوڑے پر لندن میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 6 نومبر 2015 21:44

بچوں کے سامنے شاپنگ مال میں سرعام نازیبا حرکات کرنے پر پاکستانی جوڑے ..
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.6 نومبر 2015 ء) بچوں کے سامنے شاپنگ مال میں سرعام نازیبا حرکات کرنے پر پاکستانی جوڑے پر لندن میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ایک پاکستانی نژاد شادی شدہ جوڑے کو شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔

(جاری ہے)

25 سالہ حاملہ عقیلہ علی اور ان کے شوہر بلال آصف لندن کے ایک شاپنگ مال میں خود پر قابو نہیں رکھ پائے اور نازیبا جنسی حرکات کرنے لگے۔ اس واقعے کے بعد مقامی عدالت کی جانب سے دونوں پر اپنے بچوں کے سامنے سرعام نازیبا حرکات کرنے پر لندن میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جوڑے پر لندن میں 2 ماہ کیلئے داخلے کی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ ان پر مجموعی 500 پاونڈ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔