نومنتخب رکن قومی اسمبلی ایاز صادق کی قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران زبان پھسل گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 6 نومبر 2015 21:11

نومنتخب رکن قومی اسمبلی ایاز صادق کی قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.6 نومبر 2015 ء) نومنتخب رکن قومی اسمبلی ایاز صادق کی قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران زبان پھسل گئی۔ تفصیلات کے مطابق این اے 122 لاہور سے دوبارہ منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد ایاز صادق کی جانب سے قومی اسمبلی میں پہلی تقریر کی گئی۔ اس دوران ایاز صادق کی زبان عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پھسل گئی۔ ایاز صادق کمان سے نکلا ہوا تیر کہنے کی بجائے غلطی سے "تیر سے نکلا ہوا کمان" کہہ گئے۔ تاہم انہوں نے اپنی غلطی کا فوری احساس کرتے ہوئے اصلاح کرلی۔