سعودی پولیس کی جانب سے سائبر مجرموں کو پکڑنے کیلئے فحش تصاویر کے استعمال کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعہ 6 نومبر 2015 21:04

سعودی پولیس کی جانب سے سائبر مجرموں کو پکڑنے کیلئے فحش تصاویر کے استعمال ..

جدہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.6 نومبر 2015 ء) انکشاف ہوا ہے کہ سعودی پولیس کی جانب سے سائبر مجرموں کو پکڑنے کیلئے فحش تصاویر کا استعمال کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کی ‘امر بالمعروف ونہی عن المنکر’ کمیٹی المعروف مذہبی پولیس کی جانب سے مشتبہ ملزموں کو فریب دینے کے لئے آن لائن فحش تصاویر اور مواد استعمال کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس انکشاف کے بعد سعودی عرب کے محکمہ تفتیش اور استغاثہ کی جانب سے مذہبی پولیس کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سائبر جرائم کے مرتکب مشتبہ ملزموں تک رسائی کے لئے فحش تصاویر کا استعمال بند کردیں اور قانون میں بیان کردہ فوجداری طریقہ پر سختی سے کاربند رہیں۔ اس حوالے سے مذہبی پولیس کے ترجمان کی جانب سے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئی ٹی اور اخلاقی امور سے متعلق مجرمانہ کارروائیوں کو ضابطہ فوجداری میں بیان کردہ طریقہ کار کے مطابق ہی ہینڈل کیا جارہا ہے۔ مذہبی پولیس نے مشبتہ مجرموں کی نگرانی کے لئے کبھی کوئی ایسا جاسوسی سافٹ ویئر استعمال نہیں کیا جس کی قانون میں اجازت نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :