الیکشن کمیشن نے این اے 154 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 6 نومبر 2015 12:33

الیکشن کمیشن نے این اے 154 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 نومبر 2015 ء): الیکشن کمیشن نے این اے154 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لودھراں این اے154 کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 23 دسمبر کو ہو گی جبکہ کاغذات نامزدگی 19اور20 نومبر کو موصول کیئے جائیں گے، جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 26 اور27 نومبر کو ہو گیا۔

(جاری ہے)

اُمیدوار 7 دسمبر کو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے ۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اُمیدوار وں کی حتمی فہرست 8 کو جاری ہو گی۔