ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کے لئے فائل ریٹرن کرنے کیلئے ویلتھ سٹیٹمنٹ اور این ٹی این کے حصول کیلئے آسانی کر دی

جمعرات 5 نومبر 2015 22:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 نومبر۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گزاروں کے لئے فائل ریٹرن کرنے کیلئے ویلتھ سٹیٹمنٹ اور این ٹی این کے حصول کیلئے آسانی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کیلئے ویلتھ سٹیٹمنٹ لازمی قرار دی گئی تھی جس کی وجہ سے ٹیکس پیئرز ریٹرن جمع کروانے کیلئے مشکلات کا سامنا کر رہے تھے‘ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گزاروں کیلئے ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں زمین کے ریکارڈ میں آسانی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب این ٹی این کے حصول کیلئے بینک اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ اور کرایہ نامہ کی شرائط بھی ختم کر دی ہیں۔ اب این ٹی این حاصل کرنے کیلئے صرف بجلی کا بل اور بزنس لیٹر پیڈ ہی مہیا کرنا ہوگا۔ ٹیکس ماہر چوہدری قمر زمان کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور این ٹی این میں تبدیلی کرنا اچھا اقدام ہے۔ اس سے ٹیکس نیٹ بڑھے گا جبکہ دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس پیئرز کی مشکلات کو حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس لئے ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں اور رجسٹریشن نمبر میں تبدیلی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :