شارجہ ٹیسٹ ، آج ممکنہ طور پر مصباح الحق کے بین الاقوامی کرکٹ کیریر کا آخری دن

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 نومبر 2015 00:21

شارجہ ٹیسٹ ، آج ممکنہ طور پر مصباح الحق کے بین الاقوامی کرکٹ کیریر کا ..

شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 نومبر 2015 ء) شارجہ ٹیسٹ کا آخری روز ممکنہ طور پر مصباح الحق کا بین الاقوامی کرکٹ میں آخری دن ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ شارجہ میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

میچ میں پانچویں اور آخری دن کا کھیل باقی رہ گیا ہے۔ یہ دن ممکنہ طور پر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا بین الاقوامی کرکٹ میں آخری دن ہوسکتا ہے۔ مصباح الحق انگلینڈ کیخلاف سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے چکے ہیں تاہم اس حوالے سے تاحال ان کی جانب سے باقائدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :