روسی صدرولادی میرپیوٹن مسلسل تیسرے سال دنیا کے طاقتورترین انسان قرارپاگئے،طاقتورافراد کی فہرست میں دوسرانمبرجرمن چانسلرانجیلا مرکل ،تیسرے نمبرپرامریکی صدربراک اوباما،چوتھے نمبرپرپوپ فرانسس ،چینی صدر5 ویں اوربل گیٹس چھٹے نمبرپرہیں،امریکی ہفتہ روزہ جریدے فوربز نے دنیا کے طاقتورافراد کی نئی فہرست جاری کردی

بدھ 4 نومبر 2015 23:38

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4نومبر۔2015ء) امریکی ہفتہ روزہ جریدے فوربز نے دنیا کے طاقتورافراد کی نئی فہرست جاری کردی جس کے مطابق روسی صدرولادی میرپیوٹن مسلسل تیسرے سال دنیا کے طاقتورترین شخص قرارپائے ہیں جنہوں نے یوکرائن اورمشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسیوں کے مقابلے میں شاندارحکمت عملی اپنا کرروسی مفادات کا تحفظ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ولادی میرپیوٹن نے امریکا کے خفیہ اداروں کی جاسوسی کرنے والے امریکی شہری ایڈورڈ سنوڈن کو پناہ د ے کربھی اپنی طاقت کی دھاک بٹھائی ہے ،طاقتورافراد کی فہرست میں دوسرانمبرجرمن چانسلراینجلا مرکل کا ہے جنہیں 2015میں یونان کومالی بحران سے نکالنے کے لئے امدادی پیکج فراہم کرنے کے ساتھ شام کے پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں جگہ دے کرطاقتورافراد کی فہرست میں اپنی پوزیشن بہترکی ہے،وہ گزشتہ سال کی پانچویں پوزیشن کے مقابلے میں دوسرے نمبرپرآگئی ہیں،تیسرے نمبرپرامریکی صدربراک اوباما ہیں،اپنی مدت صدارت کے آخری سال کی وجہ سے ان کی طاقت میں کمی آئی ہے،چوتھے نمبرپرپوپ فرانسس ہیں،چینی صدر5 ویں اوربل گیٹس چھٹے نمبرپرہیں،طاقتورافراد کی فہرست میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون 8 ویں اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی9 ویں نمبرپرہیں،سعودی فرمانروا شاہ سلمان 14 ویں اورایران کے سپریم لیڈرعلی خامنہ آئی 18 ویں طاقتورلیڈرہیں،فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 19 ویں نمبرپرہیں،بھارت کے ارب پتی تاجرمکیش امبانی36 ویں اورمتحدہ عرب امارات کے سربراہ خلیفہ بن زیدالنہیان 39ویں نمبرپرہیں،،مصرکے صدرعبد ل السیسی طاقتورافرادکی فہرست میں 49 ویں اورسٹیل کے کاروبارسے وابستہ بھارتی لکشمی متل 55ویں پوزیشن پرہیں۔

متعلقہ عنوان :