ریحام خان کا پاکستان واپسی کا ارادہ ملتوی، ٹکٹ منسوخ کرادی،لندن میں قیام کا فیصلہ

بدھ 4 نومبر 2015 23:38

ریحام خان کا پاکستان واپسی کا ارادہ ملتوی، ٹکٹ منسوخ کرادی،لندن میں ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے پاکستان واپس آنے کا ارادہ ملتوی کر دیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ریحام خان نے پاکستان واپسی کیلئے اپنی ٹکٹ بھی منسوخ کرا دی ہے اور لندن میں ہی قیام کا فیسلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریحام خان مانچسٹر میں میڈیا کانفرنس میں شرکت کے بعد اپنے بیٹے اور بہن کے ساتھ لندن پہنچ گئیں۔ان کو کل ( جمعرات) پاکستان واپس آنا تھا۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری ان کے پاکستان میں عمران خان سے معاملات طے کرانے کی کوشش کر رہے ہیں