بھارت کے سابق قومی سلامتی کے مشیر ایم کے نارائن جوتا کلب کے ممبر بن گئے،چنائی میں تقریب کے دوران ایم کے نارائن پر نوجوان نے جوتا پھینک دیا، پولیس نے شخص کو گرفتار کرلیا

بدھ 4 نومبر 2015 23:37

بھارت کے سابق قومی سلامتی کے مشیر ایم کے نارائن جوتا کلب کے ممبر بن ..

چنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4نومبر۔2015ء) بھارت کے سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ایم کے نارائن جوتا کلب کے ممبر بن گئے۔ بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق چنائی میں ایک تقریب کے دوران ایم کے نارائن پر پربھاکر نامی نوجوان نے جوتا پھینک دیا،جس پر پولیس نے جوتا پھینکنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارتی سیاستدانوں پرجوتا پھنکنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی کئی سیاستدانوں پر جوتے پھینکے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :