Live Updates

ریحام خان سے علیحدگی کے بعد عمران خان نے عارف نظامی، مجیب الرحمان شامی اور مجھ سے ناراضگی ختم کردی: ڈاکٹر شاہد مسعود

muhammad ali محمد علی بدھ 4 نومبر 2015 23:23

ریحام خان سے علیحدگی کے بعد عمران خان نے عارف نظامی، مجیب الرحمان شامی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 نومبر 2015 ء) معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا ہے کہ ریحام خان سے علیحدگی کے بعد عمران خان نے عارف نظامی، مجیب الرحمان شامی اور ان سے ناراضگی ختم کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریحام خان سے علیحدگی سے متعلق خبروں کو میڈیا پر لانے پر عمران خان معروف تجزیہ نگاروں مجیب الرحمان شامی، عارف نظامی اور ڈاکٹر شاہد مسعود سے شدید نالاں ہوگئے تھے۔ تاہم اب اس حوالے سے ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان نے ان سے، عارف نظامی اور مجیب الرحمان شامی سے ناراضگی ختم کردی ہے کیونکہ ان کے خیال میں یہ معاملہ اب ختم ہوگیا ہے لہذا ناراضگی کے معاملے کو بھی ختم کردیا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات