ریحام خان کا بے حد احترام کرتا ہوں، انہیں بے بنیاد الزامات لگانے سے اجتناب کرنا چاہیئے: جہانگیر خان ترین

muhammad ali محمد علی بدھ 4 نومبر 2015 23:04

ریحام خان کا بے حد احترام کرتا ہوں، انہیں بے بنیاد الزامات لگانے سے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 نومبر 2015 ء) جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ وہ ریحام خان کا بے حد احترام کرتے ہیں، انہیں بے بنیاد الزامات لگانے سے اجتناب کرنا چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین ریحام خان کی جانب سے ان پر عمران خان سے علیحدگی کا ذمہ ٹھہرائے جانے کے الزامات پر ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

جہانگیر خان ترین نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ریحام خان اور عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے اور اس میں ان کا کوئی عمل دخل نہ تھا اور نہ ہے۔ وہ ریحام خان کا بے حد احترام کرتے ہیں تاہم انہیں بے بنیاد الزامات لگانے سے اجتناب کرنا چاہیئے۔ ایک فیملی کے نجی مسئلے کا انہیں ذمہ دار ٹھہرایا جانا سراسر غلط ہے۔