رائے ونڈ،تبلیغی جماعت کا سہ روزہ عالمی اجتماع کل شروع ہوگا ، اجتماع دو حصوں میں تقسیم

بدھ 4 نومبر 2015 22:54

رائے ونڈ،تبلیغی جماعت کا سہ روزہ عالمی اجتماع کل شروع ہوگا ، اجتماع ..

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4 نومبر۔2015ء) تبلیغی جماعت کا عالمی سہ روزہ اجتماع آج 5نومبر کو رائے ونڈ میں شروع ہوگا ،اجتماع کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا۔ بانسوں کی تنصیب ،وضو گاہوں ،غسل خانوں اور مطبخ خانوں کی تعمیر کا کام مکمل ۔لٹھ بردار حفاظ اکرام کی جماعتوں کو سیکورٹی کی خصوصی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ۔پنڈال کے اردگرد سورة یاسین کی تلاوت چوبیس گھنٹے ہوتی رہے گی ۔

گاڑیوں کو پنڈا ل میں داخلے کیلئے خصوصی پاس کا اجراء ۔ چھ لاکھ افراد کے قیام وطعام کے انتظامات تیزی سے جاری ابتدائی دعا امیر جماعت حاجی عبدالوہاب کروائیں گے ۔اجتماع کی مختلف نشستوں سے بھارت ،بنگال ،سمیت دیگر ممالک کے علماء اکرام خصوصی خطاب کرینگے ، امسال اجتماع میں غیر ملکی مہمانوں کی تعداد بیس ہزار سے تجاوز کرجائیگی غیر ملکی مہمانوں کے قیام وطعام کیلئے حلقہ بیرون قائم کردیا گیا ہے جہاں مختلف انواع و اقسام کے کھانوں سے غیر ملکی مہمانوں کی تواضع کی جائیگی صوبہ سندھ اور صوبہ پختونخواہ کے اکثریتی علاقوں کے تبلیغی کارکنان اجتماع کے پہلے سیشن میں حصہ لیں گے جب کہ 12نومبر کو شروع ہونیوالے اجتماع میں کراچی ،پنجاب اور بلوچستان کے تبلیغی کارکنان کی کثیر تعداد شرکت کریگی، اجتماع گاہ کی حفاظت کیلئے تبلیغی کارکنان گشت کرینگے جبکہ لٹھ بردار حفاظ اکرام کی جماعتیں پنڈال کے بیرونی جانب سورة یاسین کی تلاوت پر مامور ہو ں گی پنڈال کے اردگرد پارکنگ کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے کیمپ مشرقی جانب قائم کئے جارہے ہیں،چیف آفیسر رائے ونڈ ریاض گجر ،واٹر سپروائزر اقبال احمد، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسر مہر محمد اسلم کی قیادت میں درجنوں اہلکار پنڈال کے راستوں کو صاف کرنے میں مصروف ہیں محکمہ صحت کی جانب سے آٹھ بیڈ پر مشتمل ہسپتال کے علاوہ چھ ڈسپنسریوں کے قیام کا عمل جاری ہے اجتماع کے شرکاء کی سہولت کیلئے پانچ خصوصی ٹرینیں چلاجارہی ہیں جبکہ اجتماع کے ایام میں تمام ٹرینوں کا رائے ونڈ جنکشن میں سٹاپ ضروری قرار دیدیا گیا ہے ریلوئے اسٹیشن کے قریب مقامی کارکنان کی جانب سے استقبالیہ کیمپ قائم کئے جارہے ہیں پنڈال کے قریب اشیائے خوردونوش کے سٹالوں کے منہ مانگے کرائے وصول کئے جارہے ہیں جس سے مہنگائی کا تناسب خوفناک حد تک بڑھے گا جب کہ عطائیوں اور لاغر جانوروں کے گوشت کی فروخت کا سلسلہ ابھی سے جاری ہے مقامی سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اجتماع کا پہلا سیشن پانچ نومبر کو شروع ہو کر 8نومبر اتوار کو اختتامی دعا پر اختتام پذیر ہوگا اختتامی دعا حاجی عبدالوہاب کروائیں گے امسال اجتماع میں چھ لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرے سیشن جو 12نومبر جمعرات کو شروع ہو کر 15نومبر کو اختتام پذیر ہوگا

متعلقہ عنوان :