حالیہ شدید ترین زلزلے کے بعد ملک میں 23فیصد عمارتوں میں دڑاڑیں پڑ چکی ،حکومت سنجیدگی سے نوٹس لے ‘ ملک ریاض

بدھ 4 نومبر 2015 22:35

حالیہ شدید ترین زلزلے کے بعد ملک میں 23فیصد عمارتوں میں دڑاڑیں پڑ چکی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4 نومبر۔2015ء) بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے کہا ہے کہ حالیہ شدید ترین زلزلے کے بعد ملک میں 23فیصد عمارتوں میں دڑاڑیں پڑ چکی ہیں اورحکومت کو اس کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے ،سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری کی عمارت گرنے کے بعد ملبہ ہٹانے کیلئے بحریہ ٹاؤن کی تمام مشینری پہنچا دی گئی ہے ، ر یسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد متاثرہ خاندانوں کیلئے امداد کا اعلان بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کے سربراہ کا کہنا تھاکہ بحریہ ٹاؤن میں موجود تمام ہیوی مشینری حادثے کی جگہ پر پہنچا دی گئی ہیں او رہمارے لوگ بھی وہاں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ اگر ہمارے ہسپتال کی ضرورت پڑی تو وہ بھی حاضر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ شدید ترین زلزلے کے بعد ملک میں 23فیصد عمارتوں میں دڑاڑیں پڑی ہیں اور راولپنڈی میں ایک آٹھ سے دس منزلہ عمارت ایسی ہے جو کسی بھی وقت گر سکتی ہے ۔ ایسی عمارتیں چاہے بحریہ ٹاؤن میں واقع ہیں ، گلبرگ ، مال روڈ یا کہیں بھی ہیں حکومت کو اس کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :