Live Updates

ریحام خان ضرور عمران خان کی لنکا ڈھائے گی: سلیم بخاری

muhammad ali محمد علی بدھ 4 نومبر 2015 21:54

ریحام خان ضرور عمران خان کی لنکا ڈھائے گی: سلیم بخاری

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 نومبر 2015 ء) معروف صحافی سلیم بخاری کا کہنا ہے کہ ریحام خان ضرور عمران خان کی لنکا ڈھائے گی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ریحام خان کے مابین علیحدگی کا موضوع تاحال میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

علیحدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے متعدد تجزیہ نگاروں کی جانب سے مختلف پیشن گوئیاں کی جارہی ہیں۔ اس حوالے سے معروف تجزیہ نگار اور صحافی سلیم بخاری کا کہنا ہے کہ ریحام خان ضرور عمران خان کی لنکا ڈھائیں گی۔ وہ خاموش نہیں بیٹھیں گی۔ اگر ریحام خان ن لیگ کے ہاتھ آگئیں تو عمران خان کیلئے یہ معاملہ بہت برا ثابت ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات