زخمیوں نے مالک کی ہٹ دھرمی کی شکایت کی، تحقیقات جاری ہیں ، جانیں بچانا ہماری اولین ترجیح ہے: شہبازشریف

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 4 نومبر 2015 21:50

زخمیوں نے مالک کی ہٹ دھرمی کی شکایت کی، تحقیقات جاری ہیں ، جانیں بچانا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔4 نومبر۔2015ء ) پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے بتایا ہے کہ فیکٹری منہدم ہونے سے زخمی ہونے والے کارکنوں نے مالک کی ہٹ دھرمی کی شکایت کی ہے ۔ ہم نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اور زخمیوں کا بہترین علاج جاری ہے ۔ شریف میڈیکل کمپلیکس میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ملبے تلے دبے ادفراد محنت کشوں کا محفوظ طریقے سے نکالنے کی کوشش جاری ہے ۔

امدادی ادارے پوری کوشش کر رہے کہ ملبے تلے دبے افراد کو زیادہ سے زیادہ احتیاط کے ساتھ نکالا جائے اور جانیں بچانے کی بھر پور کوشش کی جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ شریف میڈیکل کمپلیکس میں35زخمی لائے گئے ہیں جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے، میں نے اپنے زخمی بھائیوں سے فرداً فرداً ملاقات اور بات چیت کی ، سب نے یہی کہا ہے کہ فیکٹری کے مالک کو ہم نے خطرے سے آگاہ کیا تھا اور عمارت تعمیر کرنے سے منع کیا تھا لیکن منع نہیں ہوا اگرچہ کارکنوں کی شہادت کافی ہے لیکن پھر بھی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

یہان چار شدید زخمیوں کا آپریشن کیا گیا ہے اور کچھ دوسرے ہسپتالوں میں بھی زیر علاج ہیں جن کا بہترنین علاج کیا جارہا ہے اور مشیر صحت خود اس کی نگرانی کر ہے ہیں ۔ اس وقت ہماری ترجیح زیادہ سے ملبے تلے دبے زیادہ لوگوں کی جان بچانا ہے ۔