کراچی، ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے کے جہاز سے ایک شخص گرفتار ،پیٹ میں 3کلوگرام ہیروئن چھپا رکھی تھی

بدھ 4 نومبر 2015 20:54

کراچی، ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے کے جہاز سے ایک شخص گرفتار ،پیٹ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4 نومبر۔2015ء) کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والے پی آئی اے کی پرواز سے ایک شخص کوحراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہنگامی لینڈنگ کرنے والے پی آئی اے کے جہاز سے گرفتار شخص نے پیٹ میں 3کلوگرام ہیروئن چھپا رکھی تھی۔کراچی ائیرپورٹ کے عملے کو مسافر کے ساتھ منشیات کی اطلاع پر پی آئی اے پرواز کو ہنگامی طور پر اتار دیاگیا،ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار شخص کو کسٹم حکام اور اینٹی نارکوٹیکس فورسز کے حوالے کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :