وزیراعظم نواز شریف نے معروف صحافی مشتاق منہاس کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا: ڈاکٹر شاہد مسعود

muhammad ali محمد علی بدھ 4 نومبر 2015 20:37

وزیراعظم نواز شریف نے معروف صحافی مشتاق منہاس کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 نومبر 2015 ء) ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے معروف صحافی مشتاق منہاس کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے ایک اور سنسنی خیز انکشاف کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے معروف صحافی مشتاق منہاس کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے پہلے بھی کئی صحافیوں کو اہم حکومتی عہدے دیے گئے ہیں اور اب بھی اس کا سلسلہ جاری ہے۔