لاہور کے علاقے سندر میں شاپنگ بیگ بنانے والی فیکٹری کی چھت گرنے کے باعث 10 مزدور جاں بحق

muhammad ali محمد علی بدھ 4 نومبر 2015 19:00

لاہور کے علاقے سندر میں شاپنگ بیگ بنانے والی فیکٹری کی چھت گرنے کے باعث ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 نومبر 2015 ء) لاہور کے علاقے سندر میں شاپنگ بیگ بنانے والی فیکٹری کی چھت گرنے کے باعث 10 مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے انڈسٹریل علاقے سندر میں واقع ایک شاپنگ بیگ بنانے والی فیکٹری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

فیکٹری کی چھوتھی منزل کی چھت گر جانے کے باعث 10 مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں۔ فیکٹری کے ملبے سے متعدد زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے جبکہ تاحال متعدد مزدور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ملبے کو ہٹانے میں مصروف ہیں جبکہ تاحال حکومتی مشینری جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکی۔

متعلقہ عنوان :