اسلام آباد : گذشتہ ڈھائی برس میں حکومت نے اہداف کوپورا کیا ، ہماری توجہ اگلے 20 سل کی ضروریات پر ہے ،و زیر اعظم نواز شریف کا سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 4 نومبر 2015 11:47

اسلام آباد : گذشتہ ڈھائی برس میں حکومت نے اہداف کوپورا کیا ، ہماری توجہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 نومبر 2015 ء) : اسلام آباد میں پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی لائی گئی ہے ، ہم نے ملکی ترقی کے لیے مشکل فیصلے کیے، گزشتہ ڈھائی برس میں حکومت نے اہم اہداف حاصل کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا کہناتھا کہ ہماری توجہ صرف توانائی کی بحالی پر نہیں بلکہ اگلے 20 برس کی ضروریات پر ہے،گیس کی بنیاد پر 3 بڑے پاور پلانٹ تیار کررہے ہیں ، 2017 ءتک ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کردینگے،ہم متعدد ہائیڈل پروجیکٹس پر بھی کام کررہے ہیں.وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کے بنیادی نکات میں دہشتگردی کا خاتمہ ،معیشت کی بحالی ، توانائی ،تعلیم اور صحت کی فراہمی شامل ہیں ،بلدیاتی انتخابات میں عوام نے حکومتی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری کے لئے 25 صنعتی زون بنائے جا رہے ہیں، روس کے ساتھ گیس پائپ لائن کے منصوبے کا معائدہ طے پا چکا ہے،پاکستان کی معاشی ترقی کو موڈیز نے بھی تسلیم کیا ہے۔