ہم ایک پرامن مقصد کے حصول کی جدوجہد کررہیں ہیں، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ملک کا امن عزیز ہے،قاری عبدالولی فاروقی

منگل 3 نومبر 2015 23:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 نومبر۔2015ء ) اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہم ایک پرامن مقصد کے حصول کی جدوجہد کررہیں ہیں دشمن کے ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ملک کا امن عزیز ہے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر قاری عبدالولی فاروقی و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں کفر نے ہر دور میں مدارس کے خلاف سازش کی ہے لیکن علماء حق نیہمشہ مدارس کا دفاع کرتے ھوئے اپنے جانوں کا نزرانہ پیش کیا ہیں لیکن مدارس پر آنج آنے نہیں دی انہوں نے کہا کہ بارگاہ خداوندی سے صحابہ کرام کو دائمی رضا اور خوشنودی کا پروانہ ملا صحابہ کرام ؓ کیلئے بلا شرط کے رضا اور خوشنودی کا اعلان ھوا اور صحابہ کرامؓ کے بعد آنے والوں کیلئے یہ شرط ھوئی کہ اگر بعد میں آنے والے اخلاص کے ساتھ صحابہ کا اتباع کریں گے تو اﷲ تعالی ان سے بھی راضی ہوگا جیسا ارشاد باری تعالیٰ ہے جو مہاجرین اور انصار کے نقش قدم پر چلنے والے ہیں اور اخلاص کے ساتھ ان کی پیروی کرنے والے ہیں ان سب سے اﷲ راضی ہوا اور یہ اﷲ سے راضی ہوئے اور اﷲ نے ان کیلئے ایسے باغات تیار کئے ہیں جن کے نیچے سے نہریں جاری ہیں جو ہمیشہ رہیں گی اور یہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔