پارٹی قیادت کی مثبت حکمت عملی کی بدولت آج صوبہ بھر سے عوام کی بڑی تعداد مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم پر یکجا ہورہی ہے،سینیٹر آغا شہباز درانی

منگل 3 نومبر 2015 23:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آغا شہباز درانی نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کی مثبت حکمت عملی سیاسی جمہوری فکر اور بلوچستان پر مرکوز کی گئی توجہ کی بدولت آج صوبہ بھر سے عوام کی بڑی تعداد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم پر یکجا ہورہی ہے ہم اپنے عوام کیساتھ ملکر بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونیوالے یونین کونسل ہادر کش زہری کے رہائشی میرخیرجان جتک ‘ عبداﷲ جتک ‘ محمد وفا جتک ‘ میر ممتاز جتک ‘ یار محمد جتک ‘ میر پسند خان جتک ‘ میر ظہور جتک ‘ میرناصر جتک ‘ میرلکھمیر جتک ‘ میراظہار جتک ودیگر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر آغا شکیل احمد درانی بھی موجود تھے شمولیت کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر آغا شہباز درانی نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں حالات کی بہتری اور ترقی اورخوشحالی کی واضع پالیسی پر عمل پیرا ہے پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت نے بلوچستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے جس جہد کا آغاز کیا ہے پارٹی کارکنان اور صوبہ کی عوام کیساتھ ملکر اس جدوجہد کو منزل تک پہنچانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرکے اپنی مثبت سیاسی سوچ کا مظہر پیش کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ پارٹی میں شامل ہوکر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اﷲ خان زہری کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدرآغا شکیل احمد درانی نے کہاکہ تمام تر نامساعد حالات اور مشکلات کے باوجود پارٹی کے صوبائی سربراہ چیف جھالوان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے بلوچستان میں جمہوری سیاست کے فروغ اور آئین کی بالادستی کیلئے جو قربانیاں دیں اس کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا مرکزی اورصوبائی قیادت کی سیاسی بصیرت کے باعث آج بلوچستان پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مضبوط قلعہ بن چکا ہے اور ہم اپنے صوبہ کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ آنے والے وقت میں ہم ناصرف بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے بلکہ عوام کی طرز زندگی کو بہتر بنانے کیلئے کوئی کثرباقی نہیں چھوڑی جائے گی انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پارٹی میں شمولیت اختیارکرنے والے نئے دوست شب و روز محنت اور لگن سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا جھنڈا مزید بلند کریں گے اس موقع پر شمولیت اختیار کرنے والوں نے سینیٹر آغا شہباز درانی اور آغا شکیل درانی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک اور بلوچستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی اہلیت رکھتی ہے ہم پارٹی کو منظم اور فعال بنانے کیلئے اپنی تمام توانیاں صرف کریں گے تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میونسپل کمیٹی کے چیئرمین میرفرید خان زہری ‘ میرعبدالرزاق زہری ‘ وڈیرہ فاروق ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :