Live Updates

ریحام خان سیاست میں آنا چاہتی تھی ‘ عمران خان خاندانی سیاست کے خلاف ہیں،شیخ رشید

طلاق سے عمران خان کی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، ریحام خان کتاب لکھنا چاہتی ہیں تولکھ لیں، نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 3 نومبر 2015 23:08

ریحام خان سیاست میں آنا چاہتی تھی ‘ عمران خان خاندانی سیاست کے خلاف ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 نومبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ ریحام خان سیاست میں آنا چاہتی تھی ‘ عمران خان خاندانی سیاست کے خلاف ہیں طلاق سے عمران خان کی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ریحام خان کتاب لکھنا چاہتی ہیں تولکھ لیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی کے معاملے پر بحث سے سیاستدانوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

عمران خان نے پوری کوشش کی طلاق نہ ہو۔ ریحام خان کے بچے بھی کافی دباؤ میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آج بھی حقیقی اپوزیشن ہیں۔ طاہر القادری اور عمران خان کی سوچوں میں کوئی فرق اور خلیج نہیں ہے دونوں ایک ہی لائن پر ہیں۔ دونوں کو آگے مل کر پاکستان کیئے چلنا ہے عمران خان سے کہتا ہوں دوسری جماعتوں کو بھی ساتھ لے کرچلیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات