Live Updates

عمران خان سے طلاق کے بعد ریحام خان نے مجھ سے رابطہ کیا ہے: ڈاکٹر شاہد مسعود

muhammad ali محمد علی منگل 3 نومبر 2015 21:24

عمران خان سے طلاق کے بعد ریحام خان نے مجھ سے رابطہ کیا ہے: ڈاکٹر شاہد ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.3 نومبر 2015 ء) ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ عمران خان سے طلاق کے بعد ریحام خان نے ان سے رابطہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان اور ریحام خان کے مابین علیحدگی کے حوالے سے موضوع تاحال ہر جانب سے زیر بحث ہے۔ متعدد تجزیہ نگاروں اور صحافیوں کی جانب سے اس حوالے سے انکشافات کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ عمران خان سے طلاق کے بعد ریحام خان نے ان سے رابطہ کیا ہے۔

ریحام خان نے ان کےعلاوہ تحریک انصاف کے رہنماوں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور جہانگیر خان ترین سے بھی رابطہ کیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ ریحام خان کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی تفصیلات وہ جلد منظر عام پر لے کر آئیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات