آرمی چیف راحیل شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

muhammad ali محمد علی منگل 3 نومبر 2015 20:40

آرمی چیف راحیل شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.3 نومبر 2015 ء) آرمی چیف راحیل شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب پہنچنے پر آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع اور بری فوج کے سربراہ کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ سعودی عرب پہنچنے کے بعد آرمی چیف نے سعودی آرمی چیف جنرل ریحان بن صالح سے اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور سیکورٹی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف دورے کے دوران اہم ملاقاتیں کریں اور جن میں اہم امور زیر غور آئیں گے۔