ریحام خان نےعمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کے ذریعے مصالحت کی درخواست کردی

muhammad ali محمد علی منگل 3 نومبر 2015 20:01

ریحام خان نےعمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کے ذریعے مصالحت کی درخواست ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.3 نومبر 2015 ء) ریحام خان نےعمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کے ذریعے مصالحت کی درخواست کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری ان کے اور ریحام خان کے مابین طلاق کے حوالے سے معاملات طے کروانے میں سرگرم ہیں۔ زلفی بخاری لندن میں ریحام خان سے ملاقات کرکے بنی گالہ عمران خان کے پاس پہنچے تھے اور انہیں ریحام خان کا پیغام دیا تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب ایک نجی ٹی وی کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ زلفی بخاری کی ریحام خان سے دوبارہ آدھے گھنٹے سے طویل ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔ ریحام خان نے زلفی بخاری کے ذریعے عمران خان سے مصالحت کی درخواست کی ہے۔ ریحام خان نے زلفی بخاری کے ذریعے عمران خان کو پیغام بھجوایا ہے کہ وہ نازیبا زبان کا استعمال دوبارہ نہیں کریں گی۔ زلفی بخاری نے عمران خان کو بتایا ہے کہ ریحام خان بچوں کے حوالے سے پریشان ہیں۔اس حوالے سے عمران خان نے بچوں کی کفالت کی یقین دہانی کروائی ہے۔ تاہم عمران خان نے مصالحت کے امکان کو رد کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریحام خان کے رویے پر انہیں یکم جولائی کو پہلی طلاق دے کر وارننگ دی گئی تھی۔ تاہم اب اچانک طلاق کا اعلان ریحام خان کیلئے حیران کن تھا۔