صنعتی شعبے کیلئے بجلی کی لوڈشیڈنگ صفرکر دی،گھریلو لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، نوازشریف

منگل 3 نومبر 2015 19:50

صنعتی شعبے کیلئے بجلی کی لوڈشیڈنگ صفرکر دی،گھریلو لوڈشیڈنگ کے خاتمے ..

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 نومبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے کیلئے بجلی کی لوڈشیڈنگ صفر کر دی گئی ہے جو حکومتی اصلاحات کا نتیجہ ہے، گھریلو صارفین کیلئے بھی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،توانائی کے متبادل منصوبوں کے ذریعے عوام کو سستی بجلی دینا بھی پالیسی کا حصہ ہے۔منگل کو وزیراعظم سے امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کے بورڈ چیئرمین اور سی ای او جیفری آراملٹ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے کو ترجیح دے رہی ہے اور اصلاحات کی وجہ سے صنعتی سیکٹر میں لوڈ شیڈنگ صفر ہوگئی ہے اور گھریلو صارفین کے لئے بھی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہاکہ توانائی کے متبادل منصوبوں کے ذریعے عوام کو سستی بجلی دینا بھی پالیسی کا حصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کررہی ہے اور لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں ۔ جنرل الیکٹرک کے سی ای او آراملٹ نے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کی غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پالیسی خطے میں بہترین ہے ، جنرل الیکٹرک پاکستان میں بہترین ٹیکنالوجی لائے گی۔