پیسکواورسیپکونے نیپراکو بجلی کی فی یونٹ کی قیمت میں 8روپے61پیسے اضافے کی درخواست دیدی

منگل 3 نومبر 2015 19:43

پیسکواورسیپکونے نیپراکو بجلی کی فی یونٹ کی قیمت میں 8روپے61پیسے اضافے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 نومبر۔2015ء )پیسکو اور سیپکونے نیپرا میں بجلی کی فی یونٹ کی قیمت میں 8روپے61پیسے اضافے کے لیے درخواست دائر کردی ہے نیشنل پاور ریگولرٹی اتھارٹی نیپرا نے دنوں کمنیوں کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلی ہیں اور 17اور18نومبرکا دن سماعت کے لیے مقرر کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگ کے روز پیسکو اور سیپکو کی طر ف سے دائر درخواست میں نیپرا سے بجلی قیمت میں فی یونٹ 8روپے61پیسے اضافہ کا مطالبہ کیا گیا ہے نیپرا نے دنوں کمپنیوں کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے اور 17اور18نومبر کا دن مقرر کیا ہے سماعت نیپرا ہیڈکوارٹر میں ہوگی ۔