وزارت داخلہ نے جماعت الدعوۃ بارے پیمرا کو کوئی ہدایت نہیں کی،اس حوالے سے خبرنشر کرنا سراسر حقائق کے منافی ہے ،ترجمان

پیر 2 نومبر 2015 23:13

وزارت داخلہ نے جماعت الدعوۃ بارے پیمرا کو کوئی ہدایت نہیں کی،اس حوالے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 نومبر۔2015ء) ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے جماعت الدعوۃ کے بارے میں پیمرا کو کوئی ہدایت نہیں کی۔ ایسی خبر وزارت داخلہ کے حوالے سے نشر کرنا سراسر حقائق کے منافی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزارت داخلہ نے جماعت الدعوۃ کے بارے میں پیمرا کو کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔ وزارت داخلہ قانونی طور پر ایسی کوئی ہدایت نہیں بھیج سکتی۔ وزارت داخلہ کے حوالے سے خبر نشر کرنا سراسرحقائق کے منافی ہے۔ کئی مرتبہ تردید کے باوجود وزارت داخلہ کے حوالے سے خبر چلانا حیران کن ہے

متعلقہ عنوان :