وزیر داخلہ چوہدری نثار کا ڈی جی رینجرز سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ

muhammad ali محمد علی پیر 2 نومبر 2015 23:06

وزیر داخلہ چوہدری نثار کا ڈی جی رینجرز سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 نومبر 2015 ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار کا ڈی جی رینجرز سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ اس موقع پر دونوں کے درمیان کراچی آپریشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور آپریشن کے اگلے مرحلے کے آغاز کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر داخلہ نے ڈی جی رینجرز کو ہدایت کی کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد سندھ میں پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کیلئے رینجرز سندھ پولیس کے ساتھ مل کر حالات معمول پر لانے کیلئے اقدامات کرے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی رینجرز کی جانب سے کراچی آپریشن کے نئے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا گیا تھا۔ تجزیہ نگاروں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ اس نئے مرحلے میں بڑی کاروائیوں کا امکان ہے۔