Live Updates

تحریک انصاف میں ریحام خان کا متحرک ہوناپسند نہیں کیا گیا،دو لیڈر کسی ایک گھر میں نہیں چل سکتے، عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ ریحام سیاست میں حصہ لے،بلدیاتی الیکشن میں (ن)لیگ کی فتح کو تسلیم کرنا چاہتے ہیں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 2 نومبر 2015 22:50

تحریک انصاف میں ریحام خان کا متحرک ہوناپسند نہیں کیا گیا،دو لیڈر کسی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 نومبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ریحام خان کا متحرک ہوناپسند نہیں کیا گیا،دو لیڈر کسی ایک گھر میں نہیں چل سکتے، عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ ریحام سیاست میں حصہ لے،بلدیاتی الیکشن میں (ن)لیگ کی فتح کو تسلیم کرنا چاہتے ہیں۔وہ پیر کو یہاں نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد نے کہا کہ پارٹی میں ریحام خان کا متحرک ہوناپسند نہیں کیا گیا، عمران خان کی پارٹی میں فیملی سیاست ملوث نہیں ہونی چاہیے، ریحام خان کی اولاد عمران کے گھر میں ڈپریس تھی،میں نے آج عمران خان کو ڈپریس ، رنجیدہ، غمزدہ دیکھا،دو لیڈر کسی ایک گھر میں نہیں چل سکتے، عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ ریحام سیاست میں حصہ لیں، اکیلے کوئی پارٹی انقلاب نہیں لا سکتی، بلدیاتی الیکشن میں (ن)لیگ کی فتح کو تسلیم کرنا چاہیے، قوم کے پاس عمران خان کے سواکوئی چوائس نہں، شکست کے بعد اسباب پر غورکرنا چاہیے، عمران خان اور طاہر القادری کو میں نے ملاقا، آج بھی کہتا ہوں انقلاب کیلئے باہر نکلنا پڑے گا، آخری سانس تک کرپٹ نظام کے خلاف لڑوں گا، ریحام خان سیاست میں فعال کردار ادا کرنا چاہتی تھی، عمران خان کو کل پشاور جانے سے منع کیا اور آرام کرنے کا مشورہ دیا، کراچی میں ایم کیو ایم واضح اکثریت سے جیتے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات