نوجوان نے ساتھ نہ بھجوانے پر دوست کی ماں کو قتل کر کے خودکشی کر دی

پیر 2 نومبر 2015 22:34

نوجوان نے ساتھ نہ بھجوانے پر دوست کی ماں کو قتل کر کے خودکشی کر دی

راولپنڈی۔2 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 نومبر۔2015ء ) تھانہ رتہ امرال کے علاقے ڈھوک رتہ میں نوجوان نے دوست کو ساتھ نہ بھیجنے پر اس کی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور بعد ازاں خود کو بھی پستول کی گولی مار کر خود کشی کرلی، دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا، گزشتہ روز تھانہ رتہ امرال میں تعینات سب انسپکٹر ظفر بٹ نے بتایا کہ نوجوان وقاص عرف وکی کی شبیر کے بیٹے سے دوستی تھی جو گزشتہ روز شبیر کے بیٹے کو لینے کیلئے ان کے گھر پہنچا تو شبیر کی بیوی مسماة رخسانہ پروین نے دروازہ کھولا ، وقاص عرف وکی نے بیٹے کو ساتھ بھیجنے کا کہا لیکن ماں نے بیٹے کو بھیجنے سے ا نکارکردیا ، جس پر وقاص عرف وکی طیش میں آگیا اور پستول نکال کر مسماة رخسانہ پروین پر فائرنگ کر دی جو زخمی ہو کرگر پڑی اور دم توڑگئی جس کے بعد وقاص عرف وکی نے بھی خود کو پستول کی گولی مار کر خود کشی کرلی، فائرنگ کی آواز سن کر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی دونوں نعشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا ، پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کی تحویل میں دے دی گئیں، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :