بلدیاتی انتخابات کا سب سے انوکھا نتیجہ، وہاڑی میں ٹاس پر کامیاب امیدوار کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی پیر 2 نومبر 2015 21:30

بلدیاتی انتخابات کا سب سے انوکھا نتیجہ، وہاڑی میں ٹاس پر کامیاب امیدوار ..
وہاڑی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 نومبر 2015 ء) پنجاب سندھ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا سب سے انوکھا نتیجہ سامنے آیا ہے جس میں کامیبا امیدوار کا فیصلہ ٹاس کی مدد سے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ کے کل 20 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج تقریبا مرتب کیے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وہاڑی میں ایک انوکھے نتیجے کا احوال سامنے آیا ہے۔ وہاڑی کی یونین کونسل 62 کے وارڈ 6 میں تحریک انصاف کا اور ایک آزاد امیدوار مدمقابل تھے۔ حیران کن طور پر دونوں کو پڑنے والے ووٹ برابر نکلے۔ اس صورتحال میں دونوں کی رضامندی سے ٹاس پر فیصلہ کیا گیا۔ ٹاس آزاد امیدوار جیت گیا اور یوں اسے اس نشست سے کامیاب قرار دے دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :