الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے حتمی نتائج کا اعلان کل کرے گا

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں15چیئرمین اور وائس چیئرمین اور 68جنرل کونسلرز کی نشستوں پر دوبارہ پولنگ ہو گی

پیر 2 نومبر 2015 20:50

الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے حتمی نتائج کا اعلان ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن پنجاب کے 12اضلاع میں ہونے والے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کل (منگل) کو کرے گا ،مختلف وجوہات کی بناء پر منسوخ ہونے والے 15چیئرمین ، وائس چیئرمین اور 68جنرل کونسلرز کی نشستوں پر دوبارہ پولنگ ہو گی ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخاب میں 7اضلاع میں 15چیئرمین اور وائس چیئرمین اور 68جنرل کونسلرز کی نشستوں پر عدالتی فیصلوں، انتخابی نشانات کی غلط چھپائی اور لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے پولنگ نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے ان پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کے شیڈول کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

ان اضلاع میں چکوال میں تین یونین کونسلوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین، فیصل آباد میں پانچ، گجرات دو، لاہور ایک، قصور دو اور اوکاڑہ میں بھی ایک یونین کونسل شامل ہے۔ اسی طرح یونین کونسلوں اور میونسپل کمیٹیوں کے 68جنرل کونسلرز کی نشستوں پر بھی دوبارہ پولنگ ہو گی۔ پنجاب کے 12اضلاع میں 1563چیئرمین اور وائس چیئرمین جبکہ 10ہزار 518کونسلرز کی نشستوں پر بلدیاتی انتخابات ہو ئے۔