Live Updates

عمران خان کو آج بے حد ڈپریس، رنجیدہ اور غمزدہ دیکھا: شیخ رشید

muhammad ali محمد علی پیر 2 نومبر 2015 20:45

عمران خان کو آج بے حد ڈپریس، رنجیدہ اور غمزدہ دیکھا: شیخ رشید

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 نومبر 2015 ء) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو آج بے حد ڈپریس، رنجیدہ اور غمزدہ دیکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی آج تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے عمران خان کو آج بے حد ڈپریس، رنجیدہ اور غمزدہ دیکھا۔

(جاری ہے)

عمران خان کل پشاور جارہے ہیں تاہم انہوں نے عمران کو پشاور نہ جانے اور ابھی مزید آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ریحام اور عمران خان کی علیحدگی کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ریحام کی اولاد عمران کے گھر میں ڈپریس تھی۔ پارٹی میں ریحام کا متحرک ہونا پسند نہیں کیا جارہا تھا۔ شیخ رشید کا پنجاب سندھ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج کے حوالے سے کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کی فتح کو تسلیم کرنا چاہیئے۔ تحریک انصاف کو شکست کی وجوہات کے بارے میں سوچنا چاہیئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :