Live Updates

ملتان : وائس چئیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر دہشت گرد حملے کا خطرہ ، سکیورٹی میں‌اضافہ کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 2 نومبر 2015 12:34

ملتان : وائس چئیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر دہشت گرد حملے کا خطرہ ..

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 نومبر 2015 ء) : وائس چئیر مین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر دہشت گرد حملے کے خطرے کے پیشٍ نظر ان کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے .

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو اضافی سکیورٹی مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی سر گرمیاں محدود رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے . واضح رہے کہ گذشتہ دو سے تین روز سے شاہ محمود قریشی ملتان ہی میں موجود ہیں. شاہ محمود قریشی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی نقل وحمل سے متعلق پولیس کو آگاہ رکھیں گے اور جہاں بھی جائیں گے پولیس ان کے ہمراہ ہو گی.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات