پشاور : خیبرپختونخواہ میں وزارت داخلہ کا عہدہ قومی وطن پارٹی کے سکندر شیر پاو کو دینے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 2 نومبر 2015 10:42

پشاور : خیبرپختونخواہ میں  وزارت داخلہ کا عہدہ قومی وطن پارٹی کے سکندر ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 نومبر 2015 ء) : خیبر پختونخواہ میں وزارت داخلہ کا عہدہ قومی وطن پارٹی کے سکندر شیر پاؤ کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے . قومی وطن پارٹی کے وزرا کو نوٹی فکیشن آج جاری کیے جائیں گے .

(جاری ہے)

دوسری جانب سکندر شیر پاؤ کو وزارت داخلہ کا عہدہ دینے پر پاکستان تحریکٍ انصاف کے چئیر مین عمران خان اور آئی جی خیبر پختونخواہ کو تحفظات تھے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی وطن پارٹی نے وزارت داخلہ کا عہدہ نہ دینے پر علیحدگی کی دھمکی دی تھی جس کے سبب سکندر شیر پاؤ کو وزارت داخلہ کا عہدہ سونپنے کا فیصلہ کیاگیا ہے.