گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں حکمرانوں کی مقبولیت کہاں چلی گئی تھی ؟، اس نظام میں تھانہ کچہری پر کنٹرول رکھنے والی جماعت مینڈیٹ چرالیتی ہے، انتخابی عمل کا حصہ بننے والے کارکنوں نے فرعونوں کی آنکھ میں آنکھ ڈالی،پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک پر خطاب
پیر 2 نومبر 2015 00:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1نومبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ جب تک موجودہ دھاندلی زدہ نظام ہے ، عوام کا مینڈیٹ ہائی جیک ہوتا رہے گا ،اس نظام میں وہی جماعت بلدیاتی الیکشن جیتتی ہے تھانہ کچہری جس کے کنٹرول میں ہوتے ہیں ۔آج کی نام نہاد ”مقبول“ حکمران جماعت کی 2001 اور 2005کے بلدیاتی انتخابات میں مقبولیت کہاں چلی گئی تھی ؟تھانیداروں اور پٹواریوں کی چھتری کے نیچے ووٹ ڈالے اور نکالے گئے ،ووٹرز کا کردار صرف تماشائی کا رہ گیا ہے ۔
وہ اتوار کو بلدیاتی الیکشن کی انتخابی مہم کے ذمہ داران میجر (ر) محمد سعید ،بریگیڈئر (ر) محمد مشتاق ،بشارت جسپال اور فیاض وڑائچ سے ویڈیو لنک پر خطاب کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
انہوں نے پہلے مرحلہ کے انتخابی عمل میں حصہ لینے والے عوامی تحریک کے کارکنوں کو انکی جرات و بہادری پر انہیں مبارکباد پیش کی اور کہاکہ ہمارے غریب کارکنوں نے الیکشن میں حصہ لے کر وقت کے فرعونوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں ،اس پرعظیم کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں ۔
سربراہ عوامی تحریک نے کہاکہ 2001 اور 2005 کے بلدیاتی انتخابات میں عوامی تحریک لاہور میں دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی تھی ۔ہمارے 4سو سے زائد کونسلرز اور ناظمین،نائب ناظمین منتخب ہوئے تھے اور آج کی نام نہاد ”مقبول لیگ“ کے 80فی صد نمائندوں کی ضمانتیں ضبط ہو گئی تھیں ،یہ لوٹ کھسوٹ کے نظام کے سرپرست جب بھی اقتدار سے باہر ہوں گے انہیں کھڑے کرنے کیلئے امیدوار بھی نہیں ملیں گے جیسے 2002 کے عام انتخابات میں پوری قوم نے دیکھا۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ کارکن اس ظالم اور قاتل نظام کے خلاف اپنی جدوجہد تیز کر دیں اس فرعونی اقتدار اور نظام کے گنے چنے دن باقی رہ گئے ہیں جب دیا بجھنے کو آتا ہے تو اس کی لُو بڑھ جاتی ہے،انہوں نے سنیئر رہنما حنیف مصطفوی کے خلاف فیصل آباد کے تھانے میں درج جھوٹے مقدمے اور ایف آئی آر کی مذمت کی اورپتوکی واں آدھن میں عوامی تحریک کے کارکن اصغر پر تشدد کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی،انہوں نے کہا کہ حکمران اقتدار کے نشے میں اندھے ہو چکے ہیں اور ہمارے کارکنوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں یہ انتقامی کارروائیاں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظالم کا تسلسل ہیں،انہوں نے سنیئر رہنماؤں سے کہاکہ وہ حکمرانوں کی دھاندلی کو میڈیا پر بے نقاب کریں اور اس دھاندلی کا مقابلہ کرنے کیلئے کارکنوں کی تربیت بھی کریں۔سربراہ عوامی تحریک نے کوئٹہ مستونگ میں ٹرین پر دہشت گرد حملہ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.