شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھو ں سے نمٹا جائیگا ،سندھ کو امن کا گہوراہ بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں ،جیکب آباد میں ہونے والے بم دھماکہ کے ملزماں کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرائے میں لایا جائے گا سوگوار خاندانوں کے دکھوں میں برابر کے شریک ہیں،ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ جنرل بلال اکبر

پیر 2 نومبر 2015 00:02

شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھو ں سے نمٹا جائیگا ،سندھ کو امن کا گہوراہ بنانے ..

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1نومبر۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندہ جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھو ں سے نمٹا جائیگا سندھ کو امن کا گہوراہ بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں جیکب آباد میں ہونے والے بم دھماکہ کے ملزماں کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرائے میں لایا جائے گا سوگوار خاندانوں کے دکھوں میں برابر کے شریک ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد پہنچ کر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مر کزی رہنماء و چیئر مین شہداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی سے ملاقات کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اور شہدائے شب عاشور جیکب آباد کی تعزیت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

جیکب آباد، شکارپور، شہدادکوٹ و دیگر اضلاع میں دہشت گردوں کے مراکز، ٹریننگ کیمپس اور سہولت کار موجود ہیں، جن کے خلاف پاک فوج اور رینجرز کی نگرانی میں بھرپور آپریشن کیا جائے۔اس موقع پر ڈی جی رینجرز جنرل بلال اکبر نے کہا کہ ہم دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں اور سانحہ جیکب آباد کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جیکب سمیت سندھ کو امن کا گہوراہ بنانے کیلئے مل کر کام کریں گے دریں اثناء شہداء کے ورثاء کے درمیان چیکس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حکومت نے سانحہ جیکب آباد پر جس بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ نواز لیگ نے سانحہ شکارپور اور جیکب آباد کے بعد ورثاء سے تعزیت تک نہ کی۔ نواز لیگ دہشت گردوں سے اپنے راستے جدا کر کے مظلوموں کا ساتھ دے۔

پاک وطن کے بہادر عوام اور شہداء کے وارث 3نو مبرکو دہشتگردی کے خلاف بھر پور احتجاج کر کے فرقہ وارانہ منا فرت کو دفن کریں گے۔سانحہ چھلگری و جیکب آباد میں شیعہ سنی مسلمان عزاداروں کی شہادت نے یہ بات ثابت کر دی کہ یہ دھرتی حسینیوں کی سر زمین ہے جہاں ظالم یزیدی اور تکفیری عناصر کیلئے کوئی گنجائش نہیں۔سازشی عناصر بلوچستان سمیت ملک بھر میں بسنے والے شیعہ سنی مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں لیکن باشعور شیعہ سنی اقوام دشمنیوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے علامہ مقصود علی ڈومکی نے مطالبہ کہ بلوچستان کے علاقہ چھلگری و سندھ کے علاقہ جیکب آباد میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث عناصر کو جلد ازجلد گرفتار کرکے جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔