ایم کیو ایم نے سینٹ سے استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا،سینٹ اجلاس میں ایم کیو ایم کے تمام سینیٹرز شرکت کریں گے، استعفے واپس لینے کا فیصلہ پارلیمنٹ کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے،ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر طاہر حسین مشہدی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 1 نومبر 2015 21:02

ایم کیو ایم نے سینٹ سے استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا،سینٹ اجلاس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1نومبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ نے سینٹ سے استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا،ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے کہا ہے کہ(کل) سینٹ اجلاس میں ایم کیو ایم کے تمام سینیٹرز شرکت کریں گے، استعفے واپس لینے کا فیصلہ پارلیمنٹ کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے انھوں نے کہاکہ (کل) پیر کو ایم کیو ایم کے تمام سینیٹرز سینٹ سے اپنے استعفیٰ واپس لے لیں گے۔

سینٹ اجلاس میں ایم کیو ایم کے تمام سینیٹرز شرکت کریں گے۔ استعفے واپس لینے کا فیصلہ پارلیمنٹ کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قریباً تمام تر اعتراضات دور کر دئیے گئے ہیں اگر کسی کو کوئی شکایت ہو گی تو وہ ازالہ کمیٹی سے رابطہ کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے تمام ایم این ایز ‘ سینیٹرز اور ایم پی ایز نے اسمبلیوں سے کراچی آپریشن پر شکایات کی وجہ سے استعفے دے دئیے تھے۔